ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : ساگر روڈ سے سرکاری اسپتال جانےو الی خستہ سڑک کی فوری درستگی کامطالبہ ؛ اے سی کو میمورنڈم

بھٹکل : ساگر روڈ سے سرکاری اسپتال جانےو الی خستہ سڑک کی فوری درستگی کامطالبہ ؛ اے سی کو میمورنڈم

Thu, 16 Dec 2021 19:54:34    S.O. News Service

بھٹکل:16؍ ڈسمبر(ایس اؤ نیوز)شہر کےساگر روڈ سے ہوتے ہوئے سرکاری اسپتال جانے والی سڑک اندرونی نالیوں کےکام سے خستہ ہوگئی ہے۔ عوام اور اسکولی بچوں کو راستے سے گزرنا دشوار ہوگیا ہے۔ سڑک کی درستگی کےلئے ضروری اقدامات کا مطالبہ لےکر عوام نے اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم سونپاہے۔

میمورنڈم میں کہاگیا ہے کہ اندرونی نالیوں کے لئے پوری سڑک کھود ی گئی ہے، سڑک پر قدم قدم پر گڑھوں اور، دھول سے گذرنا دشوار ہوگیا ہے۔ متعلقہ سڑک پر سے روزانہ سینکڑوں افراد گزرتے ہیں، خاص کر سرکاری اسپتال کو جانےو الے مریضوں کے لئے سڑک کافی تکلیف دہ ثابت ہورہی ہے۔ اندرونی نالیوں کا کام ہونےکے بعد ابھی تک سڑک کی درستگی نہیں کی گئی ہے۔ متعلقہ سڑک کے قریب دو تین اسکول ، کالج اور سرکاری اسپتال ہونے کے علاوہ ہر اتوار کو سنتے مارکیٹ بھی ہوتاہے۔ تعلقہ انتظامیہ متعلقہ دشواریوں کو دیکھتے ہوئے فوری طورپر سڑک کی درستگی کا اقدام کرے ۔ سڑک صحیح ہونے تک دن میں چار پانچ مرتبہ پانی کا چھڑکاؤ کرے تاکہ دھول نہ اٹھے۔ بھٹکل کی اسسٹنٹ کمشنر ممتادیوی نے میمورنڈم قبول کیا۔ اس موقع پر گنیش کے ہلیر، پرمیشور کنڈے کوڈلو، وسنت شٹی ، شنیار موگیر، شنکر نائک، شری دھرنائک، نارائن نائک، چندرو گلمی ، تمپا شرالی وغیرہ موجود تھے۔


Share: